ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

لاہور (سید وزیر علی قادری)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے، نائٹ ہو گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 88رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ میں حساب برابر کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیے ہیں اور تیسرے اور آخری میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ قومی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 5اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دوسری طرف میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کرکے خامیوں پر قابو پایا۔ اس موقع پر بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز بھی کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے نوازتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں