ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان کا اجتماعی استعفے دینے کے آپشن پر غور

اطلاع کے مطابق  وزیراعظم  پاکستان عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دینے متبادل  پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کا سامنا کرنے کی  صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوتجویز دی گئی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اوراتحادیوں  کی جانب سے اجتماعی استعفے دیئے جائیں،جس سے نئی حکومت   کو بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اتنی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرانا مشکل ہو گا۔ یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا خیال ہے کہ فی الفور  انتخابات کرانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا۔ قومی اسمبلی  کی کل 342 نشستوں میں پی ٹی آئی کے پاس 155 نشستیں ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں