ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی بحال کی جائے، ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا، سعد رفیق

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اسمبلی توڑنے کا غیر آئینی عمل ختم ہو اور اسمبلی بحال کی جائے، اس کے بعد انتخابات کی طرف جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ نہ ہوا تو آپ کسی سول ڈکٹیٹر کو نکال نہیں سکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ روز کے طور پر یاد کیا جائیگا، عمران خان اور ان کے حواریوں نے قابل مذمت قدم اٹھایا، اقتدار بچانے کے لیے آئین سے کھلواڑ کی، مرکز میں بھی پنجاب میں بھی۔ انہوں نے کہاکہ (مبینہ دھمکی آمیز پیغام ) خط کا ڈرامہ رچا رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ خط عدالت عظمیٰ میں پیش کریں۔

 انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا تعلق عمران خان کی نالائقی اور لاقانونیت سے ہے، عمران خان نے اداروں کو ذاتی سیاست اور انتقام کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفیر اسد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا۔ عمران خان اور عارف علوی قوم کے مجرم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں