ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن کا سخت مزاحمت کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خاں گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ رہنےکی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں