ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اس بار اتحادیوں کے ساتھ نہیں اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس بار ہم اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست اور ضمیر فروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس لیے اس بار ہم اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی سے مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، امیدواروں کی اسکروٹنی سخت کی جائےگی، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں، اس بار مفاد پرست اور ضمیر فروشوں کے بجائے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لاؤں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں