ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوی اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل اور ول ینگ کی سنچریاں

ہیملٹن (جسارت نیوز):نیوزی لینڈ ،ہالینڈ ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی مایہ ناز بلے باز چھائے رہے۔ پیر کو سڈن پارک ، ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے او ر آخری میچ میں کیوی بلے بازوں نے ہالینڈ ٹیم کے بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، مایہ ناز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل اور ول ینگ نے میچ میں شاندار سنچریاں بنائیں ۔ مارٹن گپٹل نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے انفرادی 106 رنز بنائے اور ول ینگ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 112 بالوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات 12 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مارٹن گپٹل اور ول ینگ کی 203 رنز کی پارٹنر شپ تھی جس کی وجہ سے کیوی ٹیم ایک بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہی ۔ مارٹن گپٹل کو 106 کے انفرادی سکور پر فریڈ کلاسن نے ایدورڈز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا ، یہ مارٹن گپٹل کے ون ڈے کیریئر کی 17ویں سنچری تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں