ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات غیرقانونی ہونگے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: چئیر مین الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات غیر قانونی ہوں گے جبکہ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن باضابطہ اجلاس بلا کر فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج نئی حلقہ بندیوں کا ہوگا کیونکہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت پورے ملک میں نئی حد بندی ضروری ہے۔مردم شماری 2017 کے نوٹیفکیشن اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا جبکہ سندھ میں نئے اضلاع کی تشکیل کی وجہ سے بھی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری 2017 کے بعد قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں