ہنگری میں ٹرین کے بس کے ساتھ ٹکراو کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
قومی ایمبولینس سروس کے ترجمان پال گیورفی نے ہنگری نیوز ایجنسی MT کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسونگراڈ۔ کسانڈا کے شہر منڈسزینٹ میں ایک منی بس کے پٹڑی عبوری کرنے کے دوران ٹرین سے ٹکراو کے نتیجے میں 5 افراد جائے حادثہ پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ 13 زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
گیورفی نے کہا ہے کہ ایمبولینس ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ایمبولینسیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہنگری محکمہ ریلوے سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ٹرین 22 مسافروں پر مشتمل تھی اور سڑک کے ساتھ ہم زمین راستے سے گزرنے کے دوران ٹریفک لائٹ روشن تھیں۔ منی بس نے قانون کی خلاف ورزی کر کے سرخ بتّی پر سڑک عبور کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔