ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رومانیا: روسی سفارتخانے پر گاڑی سے حملہ‘ ایک شخص ہلاک

بخاریسٹ : رومانیا میں روسی سفارتخانے سے گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کی سیل کررکھا ہے

بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں ڈرائیور نے اپنی گاڑی روسی سفارت خانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص گاڑی کا ڈرائیور ہے۔ واقعے کی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے بعد اگلا حصہ آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ کوئی حادثہ تھا یا کوئی حملہ ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں یوکرین پر حملے سے مشتعل مظاہرین نے یورپ میں کئی روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایاہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں