ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں،نواز شریف

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔دوران خطاب نواز
شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو باہر آنا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں۔ ملک اہم موڑ پر کھڑا ہے، ہماری غفلت اور سستی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے، آپ اس کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں