ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک مسلح افواج کا لیبیائی فوج سے تعاون ہمارے لیے باعث مسرت ہے، لیبیا

لیبیائی  صدارتی کونسل کے نائب صدر عبداللہ الا لافی  نے  ترکیہ  کے لیبیا کے ساتھ عسکری  تعاون  کو سراہا ہے۔

صدارتی کونسل سے جاری کردہ تحریری بیان   کے مطاق لافی  نے دارالحکومت طرابلس  کے  میتیگا  فوجی اڈے   پر متعین  مشترکہ آپریشن  فورسسز کا معائنہ کیا۔

ترکی اور لیبیا کے مابین عسکری تعاون   پر اپنے اطمینان کا اظہار کرنے والے لافی نے بتایا کہ  ہم لیبیائی  فوجی افسران  کے  ترک مسلح افواج کے تجربات سے مستفید   ہونے  کو اہمیت دیتے ہیں۔

ترکیہ اور لیبیا کے درمیان فوجی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لافی نے بتایاکہ  دوطرفہ تعاون کو طرابلس اور انقرہ کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق عمل میں لایا جانا چاہیے۔

ترکیہ اور لیبیا کی قانونی حکومت کے درمیان نومبر 2019 میں اقوام متحدہ  کی سرپرستی میں  طے پانے والی "سیکورٹی اور فوجی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت” کے دائرہ کار میں ترک مسلح افواج لیبیا میں تربیت، تعاون اور مشاورتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں