ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متوقع انتخابی اصلاحات، اپوزیشن نے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کردی

اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مستعفی ہوسکتے ہیں، جب کہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی جارہی ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیش کش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو۔

ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ شہباز شریف نے مذکورہ پیش کش اپوزیشن رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کی جب کہ یہ پیش کش انتخابی اصلاحات تک محدود ہیں لیکن اگر پی ٹی آئی قیادت کسی اور ضمن میں تعاون کا اظہار کرے گی تو اس پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں