ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا یمن کے لیے 3 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یمنی صدارتی کونسل کے رکن سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے یمن کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر فراہم کریں گے۔ باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات ،جب کہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یمنی صدر کے استعفے کے بعد نئے صدارتی کونسل تشکیل پائی تھی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کونسل کے ارکان سے ملاقات بھی کی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں