ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،نوید شیخ

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ نے ایک بیان میں کہاکہ حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائمز، چوری، ڈکیتیوں، موٹر سائیکل چوری کرنے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ان میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری جیسی صورتحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سائٹ ایریا میں واقع زینب آٹا چکی کے مین دروازہ پر مینیجر سے اسلحہ کے زور پر 21 لاکھ روپے اور قاسم آباد میں ایک شخص سے 30 لاکھ روپے لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضع اور صاف دکھائی دینے کے باوجود تاحال وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے اور لوٹی ہوء رقم بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے جہاں ایک طرف شہری نہ صرف اپنی رقوم سے ہاتھ دھوتے ہیں وہاں دوسری جانب ایف آئی آر کٹوانے میں انہیں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کو ذہینی اذیت سے دوچار کررکھا ہے تو دوسری جانب شہری اور تاجر برادری جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار دیکھائی نہیں دیتے حیدرآباد پولیس کی تمام تر توجہ مین پوری اور گٹکا بنانے،فروخت کرنے والوں پر مرکوز ہے اور عدالت کے واضح احکامات کے باوجود معاشرہ سے یہ غیر قانونی دھندہ ختم ہونے کا نام تک نہیں لے رہا بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ مضر صحت اور غیر قانونی دھندہ تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور نوجوان نسل اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگیاں تباہ و برباد کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں