ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں،حماس

غزہ:اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا فلسطینی اتھارٹی کے فدائی حملوں پر موقف کے خیرمقدم سے ظاہرہوتا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے تل ابیب میں فلسطینی شہری کے حملے میں تین اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کرکے اسرائیل کی خدمت بجا لانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی مخالفت کرکے مزاحمت اور تحریک آزادی کے حوالے سے قوم کے اجتماعی موقف سے انحراف کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے پر صدر عباس نے اپنے رد عمل میں اس حملے کی مذمت کی تھی جب کہ دیگر فلسطینی قوتوں نے اس مزاحمتی کارروائی کی تحسین کی ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی ترجمان نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عباس نے بے گناہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں