ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک کا ٹوئٹر بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے  بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک نے اپنا فیصلہ اسی صبح جاری کیا جب وہ ٹوئٹر کے بورڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والے تھے۔پیراگ اگروال نے بتایاکہ ایلون مسک ہمارےسب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

واضع رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں