ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں453رنز بناکر آئوٹ

جوہانسبرگ(جسارت نیوز)جنوبی افریقا کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 453رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کیشو مہاراج نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، بنگلا دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، خالد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلا دیش کی دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 139رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں، تمیم اقبال 47، محمود الحسن صفر، نجم الحسین 33، کپتان مومن الحق 6 اور لٹن داس 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مشفق الرحیم 30 اور یاسر علی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ ویان ملڈر نے 3 اور ڈوان اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں