ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرادیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا ہے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفا دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کرائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنے والے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں زیادہ سے زیادہ استعفا دے کر سسٹم کو ڈائون کیا تو دوبارہ الیکشن کرائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر جمہوری سسٹم کو یرغمال بنائے رکھا، عمران خان اب حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں