ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلاددیش، جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار

پورٹ الزبتھ (جسارت نیوز):بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار ہو گئی، ٹیسٹ کے تیسرے روز 413 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی 27 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 236 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، یاسر علی 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جنوبی افریقا کی طرف سے سائمن ہارمر اور ویان ملڈر نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 413 رنز کا ہدف دیا، سیرل ایروی 41 اور کائل ویرین 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلا دیش نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لئے اور اسے جیت کے لئے 386 رنز درکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں