ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بوٹسوانا: کووِڈ۔19 کے 4 مریضوں میں BA.4 اور BA.5 کی نشاندہی

جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے 4 مریضوں میں اومیکرون ویریئنٹ کے نئے ویریئنٹوں BA.4 اور BA.5 کی نشاندہی ہوئی ہے۔

بوٹسوانا وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 سے 50 سال تک کی مختلف عمروں اور مکمل ویکسین کورس والے 4 افراد میں، قبل ازیں برطانیہ، ڈنمارک اور جنوبی افریقہ میں دیکھے گئے ویریئنٹوں، BA.4 اور BA.5 کی نشاندہی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مریضوں میں معمولی علامات کا مشاہدہ کیا گیا اور عوام سے سراسیمگی پھیلانے سے پرہیز کرنے اور زیرِ عمل حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 11 اپریل کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ BA.4 اور BA.5 کے کس قدر متعدی یا مہلک ہونے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں