ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جراثیم کو تلف کرنے والا شمسی واٹر فلٹر تیار

جڑانوالہ:غریب ممالک کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والا کئی پرتوں کا حامل واٹر فلٹر بنایا ہے جو پہلے مرحلے میں خطرناک ترین ای کولائی بیکٹیریم کو کامیابی سے تلف کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلٹر مضر صحت اور جراثیم کو بھی تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی اضافی بیٹری کے بغیر صرف شمسی توانائی سے کام کرتا ہے،دیکھنے میں یہ ہموار مستطیل نما پلیٹ دکھائی دیتا ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے ای پی ایف ایل انسٹی ٹیوٹ نے بنایا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیس لیزلو فورو ہیں جنہوں نے عین اس کے اوپر ٹیوب لگائی ہے۔ نیچے سے بھرنے والا پانی کئی مراحل میں کئی پرتوں سے گزرتا ہے۔

جیسے ہی اس نظام پر دھوپ پڑتی ہے اس کی الٹرا وائلٹ شعاعیں ری ایکٹو آکسیجن سپیشیز بناتی ہیں جو وائرس اور بیکٹیریا کو مارنے میں لا جواب ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان گنت جراثیم فوری ختم ہو جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں