ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل سے فرار ہونیوالے فلسطینی قیدیوں کو 22 اپریل کو سزا سنائے جانے کا امکان

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی عدالت نے گذشتہ برس جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی اسیران کے خلاف جاری ٹرائل کا 22 اپریل کو فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا۔

اسرائیلی پراسیکیوشن نے چھ فلسطینیوں یعقوب قادری، ایھم کممجی، محمود العارضہ،مناضل انفیعات، محمد العارضہ، اور زکریا الزبیدی کے جیل سے فرار کے بعد دوبارہ پکڑے جانے پران کے خلاف مقدمہ چلایا۔

پراسیکیوشن نے جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو اضافی سزائیں دینے کی درخواست کی ہے،ادھرفلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت نے مزید سزائیں سنانے کے حوالے سے وکلا فاع اور اسیران کا موقف بھی سنا ہے۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے تمام اسیران نے جیل سے فرار پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس اقدام پر کوئی پشیمانی نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں