ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین نے روسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے

کیف،لندن:یوکرینی فوج نے روس کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے۔

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے روس کی جانب سے ملک کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے کئی تازہ حملے ناکام بنا دیئے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ جنگ کے حوالے سے مشکل رہے گا۔ انہوں نے فوج کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں، آسٹریا کی وزارت خارجہ کے مطابق کارل نیہامر روسی صدر کوجنگ بندی کے امکانات اور جنگ کے سبب پیدا شدہ خطرات سے آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں