ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوسا طوفان سے متاثر افراد سے ملاقات کررہے ہیں

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقامیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔ جنوبی افریقی صوبے کازولوناٹال میں بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ صوبے میں سیلاب کی زد میں آکر کئی گھر اور پل تباہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈربن شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈربن میں 60سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں