ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹویٹر پر حامد میر اور جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ اور معروف صحافی حامد میر کے درمیان نوک جھونک شروع ہو گئی ہے۔ جمائما نے رہائش گاہ کے باہر لیگی کارکنوں کے احتجاجا بارے ٹویٹ کی تو حامد میر نے کہا کہ اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ پاکستانی سیاست سے دور رہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن لندن کی جانب سے گذشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

آج لیگی کارکن جمائما گولڈ سمتھ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے اور یہودیوں اور ان کے بچوں کیخلاف خوب نعرہ بازی کی۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے اس جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ مجھے 90ء کی دہائی کا لاہور یاد آ رہا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے میں میرے بچوں کو نشانہ بنانا بنیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس آگئی ہوں۔

اس ٹویٹ کے ردعمل میں حامد میر نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ نہ تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کیا کریں اور ساتھ ہی لیگی کارکنوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ شیشے کے گھروں میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنا چاہیں۔

اس پر جمائما گولڈ سمتھ نے حامد میر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ فرق یہ ہے کہ میرا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرے بچوں کا۔ وہ صرف عام شہری ہیں جو سوشل میڈیا تک استعمال نہیں کرتے۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن نواز شریف کے خاندان میں بھی خواتین ہیں۔ جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن انہیں روزانہ بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کم از کم آپ خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کریں۔ دوسرا آپ کا بھائی پاکستانی سیاست میں مداخلت کر رہا ہے اسے دور رہنا چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں