ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت سے مستعفی

لاہور: انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہونے والے جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے۔

پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعے کی صبح ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ، ساتھی کرکٹرز، دوست، فینز اور فیملی کے منتظر ہیں جنہوں نے قیادت کے دنوں میں سپورٹ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی نمائندگی اور پھر کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، بطور کھلاڑی وہ انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔انگلینڈ نے جو روٹ کی قیادت میں ریکارڈ 27 ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے 26 جبکہ الیسٹر کوک اور اینڈریو اسٹراس نے 24 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں