ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شفقات برطرف‘ عرفان نوازڈپٹی کمشنر اسلام آبادتعینات

Alkhidmat

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آبا د حمزہ شفقات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ عرفان نواز نئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شفقات کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حمزہ شفقات نے بھی اپنے ایک پیغام میں اپنے تبادلے کی تصدیق کردی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ19 کے عرفان نواز نئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیے گئے ہیں۔ عرفان نواز اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ18 کے زاہد خان کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ سے واپس لے لی گئی ہیں۔ زاہد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں