ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ، کورنگی ٹائیگر کامیاب

کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ٹورنامنٹ میںکھلاڑی گول کرنے کی کوشش کر رہا ہے

Alkhidmat

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ 2022 میں مزید2 میچز کا فیصلہ ہوگیا،کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر تیسرے دن کورنگی ٹائیگر ایچ سی نے کراچی فٹنس کو 4-12 گول سے ہرا دیا، ذیشان خان نے 4گول کیے جبکہ رانا عبداللہ، رانا عرفان اور عبداللہ نیازی نے 2،2 جبکہ عمران علی اور انجم طاہر نے ایک، ایک گول کیا، ناکام ٹیم کے کامران اختر نے 2 منور عباس، اور ظہیر نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچا کر خسارہ کم کیا،دوسرے میچ میں سی ہاکس ہاکی کلب نے گلبرگ اورنج کو 5-8 سے شکست دے دی،کامیاب ٹیم کے نعمان خان نے 3 گول کیے جبکہ غلام علی نے 2،ایم ندیم، بلال احمد اور ایم زین نے ایک، ایک گول کیا، گلبرگ اورنج کی جانب سے جنید خان اور حمزہ طارق نے 2،2 مرتبہ گیند کو جال میں ڈالا جبکہ ایک گول معاذآفریدی نے کیا۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں