ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ میں خطے کا بد ترین سیلاب سینکڑوں جانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا

جمہوریہ جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولو ناتال میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں اموات  کی تعداد 443  تک ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز سے، ملک کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک دُربان اور اس کے اطراف میں  فی مربع میٹر بارش کی مقدار 300 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی، جب کہ شدید بارش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنی۔

کوازولو ناتال ریاست کے وزیر اعلی سہلے زیکالالہ کا کہنا ہے کہ  خطے میں اب تک منظر عام پر آنے والی  سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیے جانے والے سیلاب میں اب تک 443 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں۔

زیکالالا نے بتایا کہ سیلاب میں لاپتہ ہونے والے 63 افراد کی تلاش جاری  ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیلاب سے 13 ہزار 556 گھرانے متاثر ہوئے اور تقریباً 4 ہزار عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، زیکالالہ نے بتایا کہ  کہ انسانی آبادکاری کا محکمہ اس علاقے کو امداد فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں