ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا، مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ، 5 زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو کی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کے واقعے میں 5نمازی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے گھروں کی جانب رواں دواں تھے،فائرنگ کے نتیجے میں 5نمازی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک کے مطابق مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے، مسلم کمیونٹی نے فائرنگ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں