ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حلف اٹھانے کے بعد متعدد وفاقی وزراء نے ذمہ داریاں سنبھال لیں 

اسلام آباد: حلف اٹھانے کے بعد متعدد وفاقی وزراء نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ منگل کو حلف اٹھانے کے بعد اتحادی حکومت میں شامل وزراء نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے،مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔،رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔چارج سنبھالنے کے لیے پہنچنے پر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی میں استقبال کیا گیا، وزارت کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالنے کے لیے وزارت پہنچے تو وہاں ان کا استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیاجے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالا۔جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سنبھال لیے۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ، خواجہ سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔بلوچستان عوامی  پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار،سینیٹر  طلحہ محمود کو وزارت سیفران کا قلمدان دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ق)  کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ۔پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں