ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی

 اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نیوفاقی کابینہ کیلئے  خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، اعظم نذیر تارڑ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان،

عبد القادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمن مزاری، عابد حسین، اسد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، سید فیصل علی سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ کے ناموں کی بطور وفاقی وزراء منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق  صدر مملکت نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبد الرحمن خان کانجو کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی اس کے ساتھ ساتھ، صدر مملکت نے قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کی بطور ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدرمملکت نے حلف برداری کی تقریب سے قبل ان ناموں کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں