ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاوروف کا انڈیا ٹو ڈے کے لئے انٹرویو: روس نے آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف "اسپیشل فوجی آپریشن” کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارت کے ٹیلی ویژن چینل ‘انڈیا ٹو ڈے’ کے لئے اںٹرویو میں لاوروف نے 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر پر حملے کر رہی ہے۔ ہم جوہری اسلحے کے استعمال کے خلاف ہیں۔ روس یوکرین میں جوہری اسلحے کے استعمال کے امکان پر غور نہیں کر رہا۔ جنگ میں صرف عام اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

لاوروف نے نام منہاد دونیتسک اور لوہانسک جمہوریتوں کے دفاع کا موقف ظاہر کیا اور کہا ہے کہ "یوکرین میں اسپیشل فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کا آگلا مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔ اب ایک اہم لمحہ حقیقت کا روپ اختیار کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین میں روس کے اقدامات کی وجہ پر توجہ نہیں دے رہے۔ مغرب یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے زلنسکی کو منسک سمجھوتے سے لاپرواہی برتنے پر مائل کرنے کے لئے ہر وہ کام کیا ہے جو ان سے بن پڑتا تھا۔

وزیر خآرجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہم یوکرین میں انتظامیہ کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں