ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیا ناظم آباد رمضان فٹ بال کپ آرمی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرمی نے برما آفریدی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک گول سے ہراکردوسرے نیاناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیا ناظم آباد فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان پریمیئر لیگ کی صف اول کی ٹیم آرمی اور کورنگی کی برما آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ۔ میچ کا واحد گول 51 ویں منٹ میں آرمی کے علی رضا نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں