ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارخور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد قابل احسن ہے، چوہدری ندیم عبد الرئوف

راولپنڈی : مارخور رمضان کپ ، مہمان خصوصی چوہدری ندیم عبدالرئوف اورمحمد فاروق قاضی کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

راوپنڈی (جسارت نیوز)مارخور رمضان کپ زیر اہتمام مارخور ا سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کے7ویں روز کے مہمان خصوصی چوہدری ندیم عبدالرؤف صدر چیمبر آف کامرس روالپنڈی اور محمد فاروق قاضی وائس چئرمین قاضی گروپ آف کمپنیز تھے انہوں نے مین آف دی میچ اور دیگر کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔ مہمانوں کو ایونٹ کے آرگنائزر رشید عالم فاروقی ، سابق قومی کرکٹر حسن رضا ، آصف فریدی ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے مارخور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سربراہ ، مارخور رمضان کپ اور گلگت بلتستان لیگ کے آرگنائزر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر حسن رضا مارخورگروپ کے سینئر مینجمنٹ رشید عالم فاروقی اور زین العابدین کی کاوشوں کو سراہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں