ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تمام عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے سسٹم نصب کر دیا ہے۔

ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں