ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش فٹبالر کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

 لندن: ہیری میگیور کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

انگلش مڈفیلڈر منگیتر اور دو بچوں کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہیں، ان کے لیے رواں سیزن کلب اور ملکی سطح پر مایوس کن رہا، وہ بم کی دھمکی دینے والے سے ناواقف ہیں۔ میگیور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فٹبالر کو اپنے اہل خانہ سے متعلق سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں جس پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں