ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان ، افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ،3فوجی جوان شہید

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سرحد پارافغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میںفوج کے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے،شہید ہونے والے جوانوں میں 30سالہ حوالدار تیمور ،38سالہ نائیک شعیب اور24سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا،پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیںاور جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں