انسانی صحت کے دشمن اور راتوں رات دولت کمانے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
عید کی آمد قریب آتے ہی جعلساز مافیا نے مارکیٹ میں دو نمبر اور مضر صحت مشروبات کی سپلائی تیز کردی ہے۔ ایسے میں فوڈ اتھارٹی بھی جعلساز اور ملاوٹ کے خلاف مزید متحرک ہوگئی ہے۔
جنوبی پنجاب میں ہزاروں لٹر مضرصحت کاربونیٹڈ ڈرنکس کی سپلائی ناکام بنادی گئی ہے۔ خفیہ اطلاع پر سورج میانی میں فیکٹری پر چھاپا مارا گیا تو کھلے رنگ اور فلیورز کی ملاوٹ کرکے غیر معیاری جوس تیار کیا جارہا تھا۔ٹیسٹ کے دوران مشروبات کی برکس ویلیو معیار سے کم پائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، سگریٹ نوشی اور میڈیکل سرٹیفکیٹس کی موجودگی پائی گئی۔ جعلی ڈرنکس تیار کرکے عید کے موقع پر جنوبی پنجاب بھر میں سپلائی کی جانی تھیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کو 40 ہزار جرمانہ کردیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شب و روز بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔