بہاول پور: الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 500 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔سرپرست الخدمت فائونڈیشن بہاول پور و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر،صدر پریس کلب بہاول پور شاہد اختر بلوچ ،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ملک عابد،سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصرصدر الخدمت فائونڈیشن بہاول پور چوہدری احسان اللہ ویگر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کے گرائونڈ میں غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے فورم پر جماعت اسلامی کا لوگوں کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر میں خدمت کے حوالے سے بے مثال کام کیا ہے۔
جس کی وجہ سے آج الخدمت کا شمار ایشیا کے پہلے پانچ بڑے فلاحی اداروں میں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ معاشرتی اصلاح اور ترقی کے لیے اچھائی کے فروغ اور برائی کے انسداد کے ذریعے معاشرے کو کرپشن فری بنانے کے لیے سود اور سودی نظام کے اخلاقی ،معاشرتی اور معاشی نقصانات کو اجاگر کرنے اور اس کے خلاف عوام میں مذاحمتی شعور پیدا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الخدمت مختلف ممالک میں بغیر رنگ ونسل کی تفریق کے انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے مخیر ھضرات کو کہا کہ وہ بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور دکھی انسانیت کا سہارا بنیں۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ’’اسلامی پاکستان- خوشحال پاکستان‘‘ ہے، ہمیں مل کر پرامن جدوجہد سے پاکستان عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا۔صدر پریس کلب شاہد بلوچ نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بہاول پور نے خدمت کی جو اعلی مثال قائم کی ہے وہ قابل ستائش بھی ہے اور قابل تقلید بھی ہے ۔تقریب سے ملک عابد ،نصیر احمد ناصر،سید مقصود الحسن بخاری،عبدالجلیل ہاشمی ،محمد رمضان یزدانی نے بھی خطاب کیا ۔