ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا نے اسلام قبول کرلیا

جدہ: تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا جیاکنتھن نے اسلام قبول کرلیا جس کا اعلان انہوں نے مکہ المکرمہ پہنچ کر کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد الحرام میں کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔بعد ازاں انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ سبریمالا رکھ لیا۔

انہوں نے  سوشل میڈیا پر ایک اور تفصیلی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے خود سے سوال کیا کہ میں مسلمانوں سے اتنی دشمنی کیوں کرتی ہوں اور اس طرح میں نے غیر جانبدار ذہن کے ساتھ قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا‘‘۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اس طرح حقیقت کی سمجھ آئی اور اب میں اسلام سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں‘‘۔

فاطمہ سبریمالا نے کہا کہ مسلمان ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب کو قرآن کا تعارف کروائیں۔ ‘آپ کے ہاتھ میں ایک حیرت انگیز کتاب ہے۔ یہ گھر میں کیوں چھپی ہوی ہے؟ دنیا کو اسے پڑھنا چاہیے‘‘۔

The post تامل ناڈو کی معروف سماجی کارکن سبریمالا نے اسلام قبول کرلیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں