ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے، گزشتہ حکومت نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان الیکشن کمیشن کو دباؤمیں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجارہاہے،کراچی واقعہ کی تحقیقات کاآغازہوچکاہے،چینی سفارتخانے کوجلد تحقیقات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں،گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کاجائزہ لیاجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے،میٹرو منصوبہ 4سال سے بند پڑا تھا،وزیراعظم نے 4دن میں بحال کیا،بند بجلی کے کارخانے دو ہفتے میں بحال کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں