ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن 20 مئی سے جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ شروع کریں گے:ترجمان وائٹ ہاوس

امریکی صدر جو بائیڈن  بیس تا چوبیس مئی کے درمیان جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

 وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ  صدر بائیڈن بین الحکومتی ،اقتصادی اور عوامی روابط کے مزید فروغ کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کا یہ دورہ کریں گے  جو کہ بیس مئی سے شروع ہوگا۔

 ترجمان نے بتایا کہ بائیڈن کا یہ دورہ  بارہ تا تیرہ مئی کو واشنگٹن میں ہونے الے امریکہ۔آسیان  ممالک کے خصوصی اجلاس  کے نتیجے میں جاری سفارتی کوششوں کے  تحت کیا جائے گا۔

بائیڈن جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے ساتھ تعلقات کے فروغ،اقتصادی روابط  اور تعاون میں اضافے  کا جائزہ لیں گے۔

 بائیڈن ٹوکیو کے دورے کے دوران  آسٹریلیا،جاپان،ہندوستان اور امریکہ پر مشتمل "کُواڈ”نانامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں