ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلیز رمضان کرکٹ، ٹائٹل ایم آئی اے فائونڈیشن نے جیت لیا

بلیز رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلیز رمضان کرکٹ لیگ کے کھیلے گئے فائنل میچ میں ایم آئی اے فاؤنڈیشن نے ڈی ایچ اے نائٹ کو5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ڈی ایچ اے نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 2۔16 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ڈی ایچ اے نائٹ کی جانب سے سمیع نے 30 گیندوں پر 27 رنز بنائے، ایم آئی اے فاؤنڈیشن کی جانب سے یوسف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایم آئی اے فاؤنڈیشن نے مطلوبہ ہدف 17 اوور میں بنا کر ٹرافی اپنے نام کرلی، ایم آئی اے فاؤنڈیشن کے بیٹسمین رابش احمد نے 37 رنز جبکہ خان شاہ 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، محمد یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا بیسٹ بیٹسمین ایوارڈ خان شاہ جبکہ بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ دانش کو دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں