ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ایئر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد

پشاور:ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد حامد خیرالبشر نے ہیروئن 2 سفری بیگز کے اندر مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 13 اعشاریہ 075 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں