ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد نبوی واقعہ: محمد یوسف اور شاہد آفریدی بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے

مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد پہلی بار گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی، روضہ رسول ﷺپر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں