کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹیول میں آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹوٹل انرجی نے عمر انٹرپرائززکو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میںکھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،دوسرا سیمی فائنل کل آئی ایم آئی عمر اور کے جی اے کے درمیان کھیلا جائیگا،کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر عمر انٹرپرائز نے 145 رنز کا ٹارگٹ دیا،بابر ملک نے 62 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی،عمیر احمد نے چار، محتشم علی،یوسف حبیب نے دو،دو وکٹ حاصل کی جواب میں ٹوٹل انرجی نے تین وکٹوں پر مطلوبہ حدف 146 رنز 15.1 اوورز میں بنالئے،فہد جبار نیذمہ دارانہ 59رنز،مظہر حسین نے31 اور عدیل خان نے 24 رنز بنائے، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی فرحان قدوآئی،امبرین توا والہ نے مشترکہ مین اف دی میچ کیش ایوارڈ عمیر احمد اور فہد جبار کو پیش کیا، اے رشید،محمد ریحان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے ۔