ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: مسجد پر بم حملہ، 5 شہری ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر نمازِ جمعہ کے بعد کئے گئے بم حملے میں 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت کی کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان خالد زادران نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے شیخ راہائی علاوالدین میں ایک مسجد پر نمازِ جمعہ کے بعد بم حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں 5 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہے۔

طالبان اہلکاروں نے مسجد کی طرف جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کر دئیے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں