ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور، وزارت منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موجودہ قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مدت 12 اگست کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی مدت 14 اگست کو پوری ہوگی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج بروقت ملنے سے نئی حلقہ بندیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔

حلقہ بندیاں کرنے میں 4 سے ساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔ مردم شماری ہونے کے بعد نئے سرے حلقہ بندیاں کروانا آئینی طور پر لازم ہے۔ حلقہ بندیاں ہونے کے بعد ووٹر لسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سے ساتویں مردم شماری کے ابتدائی نتائج 31 دسمبر 2022 تک حوالے کرنے کو کہا گیا تھا جبکہ مردم شماری کے حتمی نتائج فروری 2023 تک الیکشن کمیشن کو دینے کا کہا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہو گا۔ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن مردم شماری کے نتائج کی برقت فراہمی کے لیے 2 مراسلے لکھ چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں