ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلجیم نے ہاکی میچ میں پاکستان کو 5-1 سے ہرا دیا

برسلز(جسارت نیوز)بلجیم نے ہاکی میچ میں پاکستان کو بآسانی5-1سے شکست دے دی، پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد رضوان نے کیا، تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم بلجیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا،بلجیم کے کھلاڑی پورے میچ میں چھائے رہے، پہلے دو کوارٹرز کے اختتام پر میزبان ٹیم کو2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان کے محمد رضوان نے تیسرے کوارٹر میں گول کرکے برتری کو کم کیا تاہم تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بلجیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مزید تین گول داغ کر میچ میں فتح حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ہالینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی تھی، قومی ٹیم اب اسپین کے خلاف دو میچ کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں